کوئٹہ : خدیجہ شاہ کو 7 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو مزید 7 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
خدیجہ شاہ کو پولیس نے 3 روز کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے عدالت سے خدیجہ شاہ کے 14 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔اے ٹی سی میں خدیجہ شاہ کے کیس کی پیروی اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔
پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کارکنوں کو اشتعال دلانے کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ خدیجہ شاہ کو گزشتہ منگل کو لاہور سے حراست میں لےکر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔