ایلون مسک کی نئے پراجیکٹ کی منصوبہ بندی ،یونیورسٹی کھولنے کی خواہش  کااظہار کردیا

 ایلون مسک کی نئے پراجیکٹ کی منصوبہ بندی ،یونیورسٹی کھولنے کی خواہش  کااظہار کردیا

ٹیکساس : ایلون مسک نے نئے پراجیکٹ کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔  ایلون مسک نے یونیورسٹی کھولنے کی خواہش کااظہار کردیاہے۔  انہوں نے اس  کے لیے 10 کروڑ ڈالر کا فنڈ بھی مختص کردیا ہے۔ 


 سپیس ایکس اور ٹیسلا جیسے کامیاب اداروں کے مالک ایلون مسک ایک نئے پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں۔ابتدائی مرحلے میں وہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک سکول کھولیں گے، اس کو بعد میں یونیورسٹی کا درجہ دیاجائے گا۔


سکول کے قیام کے لیے ایلون مسک نے اپنی فاؤنڈیشن کو 10 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا ہے اور یہ بات ان کے ٹیکس گوشواروں سے ثابت ہوئی ہے۔


دی فاؤنڈیشن کے مطابق اس سکول اور یونیورسٹی کا نصاب روایتی مضامین کے ساتھ ساتھ غیر روایتی طریقہ تعلیم پر مبنی ہوگا۔ابتدائی طور پر سکول میں 50 طالبعلموں کو میرٹ پر داخلہ دیا جائے گا۔

ٹیکس دستاویزات کے مطابق اس سکول میں مالی مشکلات کو طالبعلموں کے لیے رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں