ماریہ کیری ابوظہبی کنسرٹ میں پرفارم کریں گی 

05:38 PM, 15 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

ریاض: گلوکارہ ماریہ کیری ابوظہبی کنسرٹ میں پرفارم کریں گی۔ ابوظہبی میں جنوری میں کنسرٹ ہوگا، ماریہ کیری فن کا مظاہرہ کریں گی۔ چھ جنوری سے سادیات نائٹس کے نام سے  ایک  اوپن ایئر سیریز ہوگی، اس میں مختلف فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ماریہ کیری بھی فن کا مظاہرہ کریں گی۔  

اس سیریز میں پانچ بار گریمی جیتنے والی سپر سٹار ماریہ کیری، اطالوی ٹینر اینڈریا بوسیلی اور ایران کے مشہور اداکار گوگوش سمیت لیجنڈز پرفارم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ منتظمین نے کہا کہ اگلے سال 6 جنوری کو سیریز کا آغاز کریں گے۔ماریہ کیری اس سے قبل بھی سعودی عرب میں پرفارم کرچکی ہیں، ان کی پرفارمنس کو بہت زیادہ سراہاگیاتھا۔ 

اس کےٹکٹس آن لائن دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے بعد وسیع پیمانے پر اصلاحاتی عمل شروع ہوچکا ہے جس سے مملکت کی مختلف صنعتوں پر اثر پڑنا شروع ہوگیا ہے، اسی سلسلے میں ایک عرصے سے بند سعودی سینما کی بھی واپسی ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں