سام سنگ کا فون استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر،سکیوررٹی کے شدید خطرات لاحق

04:57 PM, 15 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:سام سنگ کافون استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر  یہ  ہےکہ  ان کے فون کو سکیورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں۔  اس بارے میں باقاعدہ انتباہ کی گئی ہے  اور سکیورٹی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یہ انتباہ بھارت میں سام سنگ فون صارفین کے لیے  ہے کہ وہ  انتہائی ہائی رسک  پر ہیں اوراس کی باقاعدہ وارننگ جاری کی گئی ہے۔یہ وارننگ سام سنگ کا ورژن11،12،13 اور14 چلانے والوں کے لیے  ہے۔انتباہ نے سام سنگ موبائل اینڈرائیڈ ورژن 11، 12، 13 اور 14 کو متاثر کرنے والے اہم سکیورٹی مسائل کو اجاگر کیا ہے۔

 ہے ۔سی ای آر ٹی نے اپنی ایڈوائزری میں کہا  سام سنگ کی مصنوعات میں متعدد خطرات کی اطلاع دی گئی ہےسائبر حملوں کی وجہ سے صارفین  کی معلومات  محفوظ نہیں ہیں اس وجہ سے ان کو سکیورٹی سسٹم کو اپ ڈیٹ کیاجائے۔

ان کمزوریوں سے وابستہ خطرات کو کم کرنے کے لیے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سام سنگ کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی اپ ڈیٹس کو اپنی آفیشل سکیورٹی ایڈوائزری میں فوری طور پر لاگو کریں۔ اپ ڈیٹ لاگو ہونے تک، صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متاثرہ ڈیوائسز استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں۔

مزیدخبریں