اسلام آباد : حافظ آباد اور گوجرانوالہ کے بعد اسلام آباد کی حلقہ بندیاں بھی کالعدم قرار دے دی گئی ہیں جس سے الیکشن میں مزید تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حلقہ این اے 35 اور این 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دی ہیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا دیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو تمام فریقین کو دوبارہ سن کر از سر نو حلقہ بندی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن درخواست کا موقف سن کر ٹھوس فیصلہ کریں ۔بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے موقف اختیار کیا تھا کہ قانون کے مطابق تمام حلقوں کی آبادی برابر ہونی چاہیے ۔
عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کا موقف تھا کہ مثال کے طور پر کوہاٹ کے حلقے کی آبادی ہنگو کے حلقے سے تین لاکھ زائد ہے۔ الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں سے علاقے کے عوام کا حق رائے دہی مجروح ہوتا ہے۔