لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن میں ممکنہ تاخیر؟ چیف الیکشن کمشنر کی چیف جسٹس سے اہم ملاقات 

03:17 PM, 15 Dec, 2023

اسلام آباد:   لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن میں ممکنہ تاخیر کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اہم ملاقات کی ہے۔ 

چیف الیکشن کمشنر کی چیف جسٹس فائز عیسی سے ملاقات میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن اور اٹارنی جنرل بھی شریک ہیں۔ 

 چیف الیکشن کمشنر نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا اور اس کے بعد الیکشن شیڈول میں تاخیر کا بھی بتایا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد  کی صورتحال پر سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز سے مشاورت کی ۔مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کیلئے بلایا گیا۔

مزیدخبریں