کیلیفورنیا: تدریسی مواد فراہم کرنے والے پلیٹ فارم سلائیڈ شیئر نے تمام دستاویزات کو ان کے اصل فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دے دی۔
سلائیڈ شیئر(SlideShare) کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا کہ آج سے، سلائیڈ شیئر پر شیئر کی گئی دستاویزات کو ان کے پی ڈی ایف کیساتھ ساتھ ان کے اپنے اصل فارمیٹ میں بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل سلائیڈ شیئر پر مواد ڈاؤن لوڈ کرنا صرف پی ڈی ایف فارمیٹ تک محدود تھا۔ سلائیڈ شیئر کی جانب سے کہا گیا کہ ہم اس انتہائی درخواست کردہ خصوصیت کو فراہم کرنے پر بہت خوش ہیں جو سلائیڈ شیئر پر اپ لوڈرز اور ڈاؤن لوڈرز دونوں کی ترقی پذیر ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے میں مدد کرے گی۔
یہ اپ ڈیٹ سلائیڈ شیئر پر اپ لوڈ کردہ تمام موجودہ اور مستقبل کے دستاویزات پر لاگو ہوگا، جو کے قارئین کو مزید اختیاری اور ان کی منفرد ضروریات کے لیے مواد سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔
سلائیڈ شیئر ایک امریکی ہوسٹنگ سروس ہے، جو اب Scribd کی ملکیت ہے، پیشہ ورانہ مواد بشمول پیشکشیں، انفوگرافکس، دستاویزات اور ویڈیوز کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ سلائیڈ شئیر پر پاورپوائنٹ، اوپن آفس اور پی ڈی ایف ڈاکومنٹس کے فارمیٹ میں نجی یا عوامی طور پر اپلوڈ کیے جا سکتے ہیں اور اپلوڈ کرنےکے بعد انہیں ایک فلیش پر مبنی انٹرفیس میں دیکھا جا سکتا ہے اور شئیر کیا جا سکتا ہے۔ سلائیڈ شئیر کے ذریعے نہ صرف عام معلومات شئیر کی جا سکتی ہیں بلکہ اس کے ذریعے تدریسی مواد پیش کرنے کا بھی اچھا ذریعہ مہیا ہو گیا ہے۔