الیکشن کمیشن کا احد چیمہ کو  اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم

01:42 PM, 15 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے مشیر  احد چیمہ کو  اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیراعظم کے مشیر  احد چیمہ کی جانب سے تاحال اپنے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو مراسلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو 18 دسمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی۔  

الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں کہا کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر احد چیمہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے کزشتہ ہفتے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں نگران وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو بری کر دیا۔

مزیدخبریں