شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف اپیل دائر

شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف اپیل دائر

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے نائب صدر اور سینئر وکیل شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نائب صدر ربیعہ باجوہ کی جانب سے ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ اور عرفان کلار  کی وساطت سے دائر کی گئی۔

درخواست میں پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کیا گیا  کہ ڈی سی لاہور نے شیر افضل مروت کے خلاف سیاسی بنیادوں پر  غیر قانونی نظر بندی کا حکم جاری کیا۔

درخواست میں میں استدعا کی گئی کہ عدالت نظر بندی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔ 

مصنف کے بارے میں