عمران خان کی نا اہلی کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

11:51 AM, 15 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نےسابق وزیر اعطم عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی اور انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ میں  جسٹس شاہد بلال نے کہا کہ عدالت کیس کو باقاعدہ سننے سے پہلے دائر اختیار کا فیصلہ کرے گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے کون پیش ہوا ہے۔ جس پر ایسوسی ایٹ وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل چھٹی پر ہیں۔

جسٹس شاہد بلال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم موجودگی میں کیس سننا مناسب نہیں ہو گا۔

سماعت کے دوران بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے 8 فروری کی تاریخ دے رکھی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ہم نااہلی کیس میں فریقین کو نوٹس کر کے سن لیتے ہیں، درخواست پر سماعت کا اختیار لاہور ہائیکورٹ کا ہے۔

تحریک انصاف کے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کر کے عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں