غیر قانونی مقیم باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، مزید 2 ہزار 423 افغان شہری وطن واپس روانہ

09:13 AM, 15 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک بھر سے غیرقانونی غیرملکی باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،  آج طورخم کے راستے 851 افراد افغانستان بھیجے گئے، انگور اڈہ بارڈ سے 12 افراد افغانستان لوٹ گئے،  گزشتہ روز 2 ہزار 423 افغان شہری اپنےملک واپس چلے گئے۔  پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 664  تک پہنچ چکی ہے۔

14 دسمبر 2023 کو پاکستان سےاپنے ملک واپس جانے والے غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں میں 687 مرد، 326 خواتین اور 1410 بچے شامل تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام 235 خاندانوں کو اپنے وطن واپس روانہ کرنے کیلئے 114 گاڑیاں فراہم کی گئی تھیں۔

13 دسمبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 288 تک پہنچ چکی ہے۔

حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا سے5 ہزار 228  ، اسلام آباد سے 125 ، پنجاب سے 928 ، آزاد کشمیر سے 34 افراد جلاوطن ہوئے۔  طورخم بارڈر کے راستے مجموعی طور پر2 لاکھ 59 ہزار 98 افراد خیبرپختونخوا سے افغانستان بیدخل ہوئے، طورخم سرحد کی طرح دیگر سرحدوں سے بھی افغانستان جانے والوں کا سلسلہ جاری، انگور اڈہ بارڈر سے آج 12 افراد افغانستان گئے، مجموعی طور پر انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3 ہزار 641  ،خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بھجوائے گئے۔

مزیدخبریں