پرتھ: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلیا نے 98 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 422 رنز بنا لیے ہیں۔
پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی اننگ 5 وکٹ پر 346 رنز سے دوبارہ شروع کی۔پہلے دن کے اختتام پر ناٹ آؤٹ رہنے والے آسٹریلوی بیٹر مچل مارش نے15 اور الیکس کیری نے 14 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ جبکہ 96 ویں اوور میں پاکستانی باؤلر عامر جمال نے الیکس کیری کو 34 رنز پر اپنی گیند کا نشانہ بنا ڈالا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا اختتام آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 346 رنز کے ساتھ کیا تھا۔ پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ کے ہمراہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے تاہم خواجہ 41 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 164 رنز کی اننگز کھیل کر عامر جمال کا شکار بنے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی پلیئنگ الیون
کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد۔
آسٹریلوی پلیئنگ الیون
ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز بینو قادر ٹرافی کیلئے مغربی آسٹریلیا کے دارالحکومت پرتھ میں کھیلی جارہی ہے۔