لودھراں : ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی تیسری سابق اہلیہ دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کی ٹیم نےلودھراں چھاپہ مار کر دانیہ شاہ کو حراست میں لیا
دانیہ شاہ کی والدہ کے مطابق دانیہ کو ایف آئی اے کراچی نے لودھراں آکرگرفتار کیا، کیس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
دانیہ شاہ کی والدہ نے وزیر اعظم اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کرتے کہا کہ عامر لیاقت کی سابقہ بیوی بشراں کی وکیل بھی پولیس کے ہمراہ تھی ۔ بار بار پوچھنے پرکہا تھانہ صدر لودھراں آجاؤ وہاں بتاتے ہیں۔