چکوال : پاکستان تحریک انصاف کے چکوال کے رہنماؤں نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو سیاست میں آنے کی دعوت دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے آپ آرمی چیف بنیں لیکن شاید اللہ کو منظور نہیں تھا اب آپ کو سیاست میں آکر ملک کی خدمت کرنا چاہیے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے گاؤں لطیفال میں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے پی ٹی آئی رہنماؤں نے جنرل فیض سے عملی سیاست میں آنے کا مطالبہ کیا۔
https://twitter.com/ask_not_why/status/1603344957305229313
انہوں نے کہا کہ آپ نے دوران سروس اپنی چار یونین کونسلز کے لیے 25 ، 25 کروڑ منظور کرائے اب ہم گزارش کرتے ہیں آپ ان کا اجرا بھی کروائیں ۔