عمران خان نااہل ہونے والے ہیں ، سیاسی سرپرائز کیلئے تیار رہیں لگ پتا جائے گا : فیصل واوڈا 

عمران خان نااہل ہونے والے ہیں ، سیاسی سرپرائز کیلئے تیار رہیں لگ پتا جائے گا : فیصل واوڈا 
سورس: File

اسلام آباد: : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر عمران خان اور پی ٹی آئی کی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی نااہلی سر پر ہے۔

فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سانپوں کے مشوروں پر مولا جٹ منفی اور گالم گلوچ کی سیاست سے کیا ملا؟ نااہلی سر پہ، اگر پنجاب اسمبلی گرانی ہے تو بار بار تاریخ کیوں؟ اور KPK کیوں نہیں؟

انہوں نے کہا کہ سیاسی سرپرائز کیلئے تیار رہیں لگ پتا جائیگا۔ یہ سیاست ہے کوئی ایکشن مووی نہیں ۔ ریکارڈ کا حصہ بنا لیں ۔ یہ سٹریٹجی بھی کلین بولڈ!

مصنف کے بارے میں