وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، توانائی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار 

04:02 PM, 15 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ توانائی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ امپورٹ بل بھی کم کیا جائے گا۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی بحالی، توانائی کی قلت کے خاتمے کےلئے اجلاس ہوا۔ توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا جس سے امپورٹ بل میں نمایاں اور واضح کمی ہوگی۔ غیرمعمولی صورتحال میں غیرمعمولی اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔

https://twitter.com/Marriyum_A/status/1603338550959013889

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کا امپورٹ بل 29 بلین ڈالر سالانہ ہے۔ روپے میں یہ رقم 6 کھرب روپے سے زیادہ ہے۔ توانائی بچت پلان کے نتیجے میں 1.3 بلین ڈالر سالانہ کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو پاکستانی روپے میں262 ارب روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیرمعمولی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے غیرمعمولی اقدامات ناگزیر ہیں جس میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔تمام صوبوں کو مل کر National Conservation Plan پہ عمل درآمد کرنا ہوگا . وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کی بچت پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے.

مزیدخبریں