توشہ خانہ کیس ،اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

02:21 PM, 15 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست  پر اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے  محفوظ فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست کو  قابل سماعت قرار دے دیا گیا ہے ۔

  اسلام آباد کی مقامی عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کر کے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے، کیس کا باقاعدہ ٹرائل جنوری میں شروع ہو گا۔ 

مزیدخبریں