ملک کی غیر یقینی سیاسی صوتحال صنعتی پیداوار پر بھی اثر انداز ہونے لگی

02:13 PM, 15 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :ملک کی  غیر یقینی سیاسی صورتحال  سے  معیشت پر دباؤ کی وجہ سے بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بھی کمی ہو گئی۔

 ادارہ شماریات  کی  رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں  جولائی تا اکتوبر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.89 فیصد کمی ہو ئی ،گزشتہ مالی سال اکتوبر کے مقابلے میں رواں مالی سال اکتوبر میں 7.75 فیصد  اورستمبر کے مقابلے میں اکتوبر 2022 میں بھی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.62 فیصد کمی ہو ئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق کاٹن کے کپڑے، گارمنٹس، کھاد، پٹرولیم مصنوعات، سیمنٹ، اسٹیل اور گاڑیوں کے علا وہ مشروبات، خوراک، ٹیکسٹائل، لکڑی کی مصنوعات، فارماسیوٹیکل اور ربڑ کی مصنوعات کی پیداوار میں نمایاں  کمی ہو ئی ہے  ۔

مزیدخبریں