قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف  فیصلہ محفوظ

 قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف  فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف  فیصلہ محفوظ کر لیا۔


اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، شہری کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

درخواست گزار ے موقف  اختیار کیا  کہ ای سی سی نے جشن آزادی پروگرامز کیلئے 75 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی،رقم کا زیادہ حصہ پرویز اشرف کے حکم پر اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات پر خرچ ہوا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے سیلاب کے دوران 25 ارکان کے ساتھ بیرون ملک کے  دورے کئے۔

خیلال  رہے  کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

مصنف کے بارے میں