وزیراعظم کی میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت

10:23 AM, 15 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی۔

 وزیر اعظم نے  حوالدار محمد امیر اور عام شہری کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا  اور   اہل خانہ  کلئے صبر وجمیل کیلئے دعا کی ۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  مسلمانوں پر خود کش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے،دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے،پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں ،شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کیں ،وزیر اعظم  نے  شہدا کے   درجات  کی بلندی کیلئے ضصوصی دعا بھی کی ۔ 

مزیدخبریں