میران شاہ میں خودکش دھماکہ، پاک فوج کے جوان سمیت 2 شہری شہید

10:02 AM, 15 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکہ ہوا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں حوالدار محمد امیر شہید ہو گئے،  دھماکے سے ایک سولین شہری بھی شہید جبکہ 9 شہری زخمی ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر   کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے سے حوالدار محمد امیر شہید ہو گئے، حوالدار محمد امیر شہید کی عمر 30 سال اور تعلق میانوالی سے تھا۔ 

،آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک عام شہری نے بھی جام شہادت قبول کیا، دھماکے میں 9 بے گناہ شہری زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں