اگر آپ بھی 50 پلس یا آس پاس ہیں تو پھریہ تحریر آپ کیلئے ہی ہے ۔۔۔

اگر آپ بھی 50 پلس یا آس پاس ہیں تو پھریہ تحریر آپ کیلئے ہی ہے ۔۔۔

وقار احمد مخدوم :


ففٹی پلس یا ففٹی کے آس پاس افراد کیلئے ۔۔۔


فرمانے لگے: اگر پچاس سے اوپر کے ہو چلے ہو تو میری یہ چند نصیحتیں یاد رکھنا۔
سب سے پہلی بات
حتی المقدور کوشش کرنا کہ تیری یہ دو چیزیں تیرے قابو میں رہیں!
پہلی: تیرا فشار خون (بلڈ پریشر)۔
دوسری: تیرے خون میں شکر کا تناسب
دوسری بات
ان سات چیزوں کا استعمال کم سے کم کرنا
پہلی: نمک
دوسری: چینی
تیسری: گوشت یا دیگر محفوظ کردہ غذائیں
چوتھی: سرخ گوشت
پانچویں: دودھ اور اس کی بائی پروڈکٹس
چھٹی: نشاستہ دار غذائیں
ساتویں:  کاربونیٹڈ گیسوں والے مشروبات
تیسری بات
اپنے کھانوں میں ان تین اشیاء کی کثرت کرنا
پہلی: سبزیاں
دوسری: پھل
تیسری: خشک میوہ جات
چوتھی بات
ان تین چیزوں کو بھلانے کی کوشش کرنا
پہلی: تیری عمر
دوسری: تیرا ماضی
تیسری: اگر تیرے ساتھ کوئی ظلم یا زیادتی ہوئی ہو تو
پانچویں بات
ان چار چیزوںکو، بھلے تیرا جتنا زور لگے، اپنے پاس رکھنا
پہلی: اپنے محبین اور دوستوں سے تعلق
دوسری: اپنے خاندان کا خیال
تیسری: مثبت سوچ
چوتھی: مشکلات کو اپنے گھر سے دور
چھٹی بات
اپنی صحت کی حفاظت کیلئے ان پانچ کا اہتمام رکھنا
پہلا: روزے
دوسرا: ہنسی مذاق اور مسکراہٹیں
تیسرا: مسلسل سفروسیاحت
چوتھا: جسمانی ورزش
پانچواں: اپنا وزن کم کرنے کیلئے محنت کرنا
ساتویں بات
ان چار باتوں کو کبھی نظرانداز نہ کرنا
پہلی: پانی پینے کیلئے پیاس کا انتظار نہ کرنا
دوسری: نیند کیلئے جماہیوں کا انتظار نہ کرنا
تیسری: آرام کیلئے تھکاوٹ ہونے کا انتظار نہ کرنا
چوتھی: اپنے ریگولر میڈیکل ٹیسٹ کیلئے بیمار ہونے کا انتظار نہ کرنا
آٹھویں اور سب سے ضروری بات
نمبر ایک: اللہ تبارک و تعالیٰ کے ساتھ اپنا روحانی تعلق مضبوط بنا کر رکھنا، تلاوت کا اہتمام، تہجد کی کوشش اور دعا اور مناجات کی کثرت۔
نمبردو: ذات باری سے استغفاراور آقا حبیبنا مصطفی علیہ السلام پر درود وسلام کی کثرت۔ ان سے صحت، فکرفاقے اور مال میں خیر ہو گی۔ اور دارین کی خوشیاں ملیں گی۔
٭٭٭

مصنف کے بارے میں