باکسر عثمان وزیر نے پاکستان کے لئے ایک اور عالمی اعزاز جیت لیا 

11:23 PM, 15 Dec, 2021

دبئی :باکسر عثمان وزیر نے پاکستان کے لئے ایک اور عالمی اعزاز جیت لیا ،ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ چیمپئن بھی بن گئے۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق عثمان وزیر نے تنزانیہ کے ٹاپ باکسر روسٹا کو شکست دیکر چیمپئن بن گئے ،دبئی باکسنگ ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔

دبئی میں سجے  انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ میں  پاکستان کے نوجوان باکسرز نے میدان مار لیا۔ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے  تنزانیہ کے باکسر روسٹا کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ چیمپئن کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

 پاکستان کے  ہی آصف ہزارہ نے یوگنڈا کے مخالف باکسر کو شکست دےکر ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل اپنے نام کیا ۔  دونوں باکسرز نے ٹائٹلز ملک کے نام کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ورلڈ چیمپئن بننے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔

مزیدخبریں