ملتان: شادیوں کے حوالے سے وطن عزیز میں آئے روز کچھ نہ کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو بعض اوقات حیرت کا باعث بن جاتے ہیں، ایسا ہی کچھ ملتان میں ہوا جہاں 6 بہنوں نے ایک ساتھ ہی 6 بھائیوں سے پسند کی شادی رچا لی۔
چھ بہنوں کی اپنے چچا کے چھ بیٹوں سے اجتماعی شادی ہوئی ہے.مہنگائی کے دور میں دلہے اور دلہنیں خوشی سے نہال ہیں۔ دلہن انعم نے کہا ہم چھ بہنیں ہیں ہماری شادی ایک ساتھ ہو رہی ہے اور ہم خوش ہیں۔ دلہا شکیل کا کہنا تھا ہم بھائی خوش ہیں ایک جوائنٹ فیملی بن رہی ہےجبکہ دلہا ساجد کا کہنا تھا سب بھائی ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔
دلہا شفیق کا کہنا تھا ہماری پسند کی شادی ہے اللہ اسی طرح ہم بھائیوں میں اتفاق قائم رکھے. شادی کے اس پر مسرت موقع پر ظہور بخش اپنے چھ بیٹوں کی ایک ساتھ خوشی دیکھ کر بے حد خوش دیکھائی دیئے۔
دوسری جانب عزیز و اقارب نے نئی زندگی کے آغاز پر نئے جوڑوں کو اپنی دعاوں میں رخصت کیا۔