لاہور:دن بھر دھندلے موسم کے بعد شام ڈھلنے سے پہلے ہی پنجاب کے میدانی علاقوں میں ایک بار پھر دھند کے بادل چھا گئے ،شدید دھند کے باعث موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک اور ایم ٹو کو بھی بند کر دیا گیا ۔
نمائندہ نیونیو ز کے مطابق پنجاب میں دھند کا راج چھا گیا ،آج پورا دن لاہور شہر میں دھند کا راج رہا ،سورج نے بار ہا نکلنے کی کوشش کی لیکن دھند نے پورے لاہور پر اپنا راج رکھا ۔
دوسری جانب موٹر وے پولیس کا ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھ کر ہی سفر کریں ۔
موٹر وے پولیس کے مطابق مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹر وے بند کی گئی ہیں، محکمہ موسمیات نے رات گئے شدید دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔