اب ملیں گی سستی گاڑیاں ،چینی کمپنی کا پاکستانیوں کیلئے زبردست اعلان

China Cars in Pakistan, Cherry SUV

چینی کمپنی نے بالآخر پاکستان میں پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا جس کے مطابق چینی کمپنی چیری آٹو موبائل نے گندھارا نسان کے ساتھ مل کر کراچی پورٹ قاسم پر گاڑیں بنانے کا پلانٹ لگا رہی ہیں۔

گندھارا نسان کی جانب سے ابتدائی4 سالوں میں 1 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی، چیری پاکستان ملک بھر میں 8ڈیلرز کے ابتدائی ڈیلرشپ نیٹ ورک اورسالانہ16 ہزار یونٹس کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام شروع کرے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں پیداواری صلاحیت کوسالانہ 32 ہزار یونٹس تک بڑھایا جائے گا۔ 

پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں ’’پروٹیگو8 ‘‘ اور’’پروٹیگو4 ‘‘کی فروخت مالی سال 2021-22میں شروع ہونے کی توقع ہے ,امید کی جا رہی ہے پاکستان میں دیگر کمپنیوں کی ایس یو وی کے مقابلے میں چینی کمپنی کی ایس یو وی کی قیمت انتہائی کم ہو گئی ۔

مصنف کے بارے میں