کترینہ نے وکی کوشل سے شادی کیلئے کونسی شرط عائد کی تھی ؟

04:35 PM, 15 Dec, 2021

ممبئی :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے وکی کوشل کیساتھ شادی سے قبل اپنی کئی ایک باتیں بھی منوائیں جس میں سب سے اہم شرط شادی کے اگلے روز ہی منظر عام پر آگئی ۔

کترینہ کیف کے قریبی دوست نے اس راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے درمیان دوستی کب پیار کے بندھن میں بند گئی اس کا کسی کو کچھ پتا نہیں چلا ،دونوں دو ماہ کے اندر اندر ہی ایک دوسرے کے اتنے قریب آگئے کہ وکی کوشل نے فیصلہ کیا کہ اب اگر وہ شادی کرینگے تو کترینہ کیف ہی ان کی لائف پاٹنر بنیں گی ۔

وکی کوشل کی طرف سے پرپوزر ملنے پر کترینہ کیف بھی کہیں نہ کہیں اندر ہی اندر راضی تھیں اور انہوں نے بھی وکی کوشل کیساتھ شادی کی ہاں تو کر دی لیکن شادی سے قبل ایک سب سے اہم شرط بھی منوائی ،کترینہ کیف کے دوست کا کہنا تھا کہ کترینہ  نے وکی سے کہا تھا کہ جس طرح وہ مجھے سے پیار کرتے ہیں اسی طرح وہ میری فیملی کا بھی خیال رکھیں گے ۔

اب جب شادی کے بعد دونوں خاندان ایک دوسرے کے انتہائی قریب آ چکے ہیں تو کترینہ نے بتایا کہ وکی بالکل ویسا ہی میرے خاندان کیساتھ پیش آ رہے ہیں جس کی میں ان سے توقع کر رہی تھی ۔

مزیدخبریں