دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ اور ٹی 20کرکٹ کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے جبکہ ٹیسٹ باؤٔلرز میں شاہین شاہ آفریدی کا تیسرا اور حسن علی کا 10واں نمبر ہے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں ڈیوڈ ملان پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ایڈن مارکرم دوسرے، بابراعظم تیسرے، محمد رضوان چوتھے، لوکیش راہول پانچویں، ایرون فنچ چھٹے، ڈیوون کونوے ساتویں، جوز بٹلر آٹھویں، ریسی وینڈرڈوسن نوویں اور مارٹن گپٹل 10 ویں نمبر پر ہیں۔
باؤلرز کی فہرست میں وانیندو ہسارانگا پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تبریز شمسی دوسرے، ایڈم زامپا تیسرے، عادل رشید چوتھے، راشد خان پانچویں، جوش ہیزل ووڈ چھٹے، مجیب الرحمان ساتویں، اینرچ نورجے آٹھویں، شاداب خان نوویں اور ٹم ساؤتھی 10 ویں نمبر پر ہیں۔
آل راؤنڈرز میں محمد نبی کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ شکیب الحسن دوسرے، لائم لیونگ سٹون تیسرے، گلین میکس ویل چوتھے، وانیندو ہسارانگا پانچویں، ذیشان مقصود چھٹے، جے جے سمٹ ساتویں، ایڈن مارکرم آٹھویں، معین علی نوویں اور مچل مارش 10 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازوں کی فہرست میں جو روٹ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مارنوس لابوشین دوسرے، سٹیو سمتھ تیسرے، کین ولیم سن چوتھے، روہت شرما پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، ویرات کوہلی ساتویں، دیموتھ کرونا رتنے آٹھویں، بابراعظم نوویں اور ٹریویس ہیڈ 10 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی 20 باؤلرز کی فہرست میں پیٹ کومنز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، شاہین شاہ آفریدی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، ٹم ساؤتھی پانچویں، کاگیسو ربادا چھٹے، نیل ویگنر ساتویں، جیمز اینڈرسن آٹھویں، کائل جیمی سن نوویں اور حسن علی 10 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی 20 آل راؤنڈرز میں جیسن ہولڈر پہلے، روی چندرن ایشوین دوسرے، رویندرا جدیجہ تیسرے، شکیب الحسن چوتھے، بین سٹوکس پانچویں، کائل جیمی سن چھٹے، مچل سٹارک ساتویں، پیٹ کومنز آٹھویں، کرس ووکس نوویں اور کولن ڈی گرینڈہوم 10 ویں نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی
03:02 PM, 15 Dec, 2021