اسلام آباد: آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ با لائی علاقوں میں ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بار ش اور مزید برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور دھند میں اضا فے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم خیبر پختو نخوا اور کشمیرمیں بارش جبکہ کالام میں برف باری بھی رکارڈ کی گئی۔خیبر پختو نخوا کے علاقے مالم جبہ میں 10 ملی لیٹر ، بالا کو ٹ 08، کالام 04، دیر ، پٹن 03، کا کول ، میر کھا نی 02 سیدو شر یف 01 ، کشمیر: مظفر آباد (ائر پو رٹ 10، سٹی 08)، گڑ ھی دو پٹہ 07 اور را و لا کو ٹ 03 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی ۔
آج زیارت میں منفی10،لہہ منفی 08 ، گوپس منفی 07،قلات ، اسکردو منفی 06، کالام منفی 05،ہنزہ چترال، استور منفی 04، گلگت،راولاکوٹ ، بارہ مولہ،پلوامہ، سری نگر منفی 03،دیر،مالم جبہ،پاراچنار،ژوب،کوئٹہ،بگروٹ ، شوپیاں ،اننت ناگ منفی02، اوردروش میں منفی 01 کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب کا بھی بیشتر حصہ دھند میں اضافے کے بعد شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ، دھند کے باعث موٹر ویز بند جبکہ ریلوے اور فضائی آپریشن بھی شدید متاثر ہے