پاسپورٹ کا حصول اب بے حد آسان، شیخ رشید نے خوشخبری سنا دی

پاسپورٹ کا حصول اب بے حد آسان، شیخ رشید نے خوشخبری سنا دی

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستانیوں کر بڑی خوشخبری سنا دی، اب صرف 24 گھنٹے کے اندر گھر بیٹھے ہی پاسپورٹ مل جائے گا۔

 شیخ رشید نے ٹوئٹر  پر اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈاکٹر  نعیم رؤف کا  ٹویٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ  فاسٹ ٹریک سروس کا استعمال کریں  اور 24 گھنٹوں میں گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل کریں۔

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1470813949851430912
ڈاکٹر نعیم رؤف کے مطابق  فاسٹ ٹریک کے نام سے نئی سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے اپلائی کرنے کے بعد صرف 24 گھنٹوں میں گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں اس سروس  کا ٹرائل بہترین رہا ، سروس کے ذریعے 1224 درخواستیں موصول ہوئیں جن کو 24 گھنٹوں میں پاسپورٹ جاری کر دئیے گئے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق اس سروس سے پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے شہری استفادہ کرسکیں گے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے  آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ای پاسپورٹ  کا  اقدام  انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے  جس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی با  آسانی  آن لائن درخواستیں دے سکیں گے۔