کورونا  وائرس کے باعث مزید 4 افراد انتقال کر گئے

 کورونا  وائرس کے باعث مزید 4 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد: کورونا  وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 4 افراد انتقال کر گئے ، جبکی 370 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک  بھر میں کورونانے مزید 4 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 843 ہو گئی۔

 کورونا کی تشخیص کے لیے 44ہزار 609 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 370افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح سے  مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔اس وقت ملک بھر میں  کورونا میں مبتلا706مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1470922782951161856?s=20
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کا  گزشتہ دنوں پہلا کیس  سامنے آنے کے بعد طبی ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا ،تاہم اب تک کورونا کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کا  مزید کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔تاہم  دنیا بھر میں اومیکرون کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سےطبی ماہرین لوگوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ جلد از جلد ویکسین مکمل کروائیں اور باقاعدگی سے ورزش اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذا کھا کر اپنی قدرتی قوت مدافعت میں اضافہ کریں۔
دوسری جانب وزارت صحت نےپاکستان میں کورونا کے  مثبت تناسب کے اعداد و شمار  بھی جاری کر دیئے ہیں، جس کے مطابق ملک بھر میں 3 فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد میں کورونامثبت کیسزکی شرح 0.35 فیصد ہے،پشاور میں 2.17فیصد ،کراچی 1.11 فیصد ہ،لاہور 0.93 فیصد  اور
کوئٹہ میں کورونا  مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔

API Response: Bad Request