اسلام آباد ،بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بکسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے دو جوان شہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے بھارت کا بھاری جانی ومالی نقصان ہوا۔ بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں نائیک شاہ جہاں اورسپاہی حمید شامل ہیں ۔
واضع رہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کے معاہدے کی اکثر خلاف ورزی کرتا رہتا ہے اور کئی مرتبہ پاکستان نے اس کا بھر پور احتجاج بھی کیا ہے لیکن بھارتی جنگی جنون ختم نہیں ہورہا ۔