لاہور،قومی اسمبلی میں اپوزیشن سربراہ شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو حکومت سے مذاکرات کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہبازشریف سے جیل میں ملاقات کی ۔ بلاول بھٹو نے شہباز شریف سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔ اس موقع پر شہبازشریف نے بلاول بھٹو سےسیاسی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو حکومت سے مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا انہوں نے کہا استعفوں کے معاملے پر ہارڈ لائن لینے کی بجائے حکومت سے مذاکرات کئے جائیں۔ دونوں سیاسی رہنماؤں نے ملاقات میں پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور حکومت پر مرحلہ وار پریشر بڑھانے کی پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا ۔