افغانستان میں دھماکا، ڈپٹی گورنر سیکرٹری سمیت ہلاک ہو گئے

04:35 PM, 15 Dec, 2020

کابل: افغان دارالحکومت ایک بھر دھماکوں سے گونج اٹھا ہے ۔ تازہ ترین  واقعے میں افغان ڈپٹی گورنر محبوب اللہ محبی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق کابل میں منگل کی صبح دس بجے کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈپٹی گورنر اور ان کا سیکرٹری موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دو محافظ بھی زخمی ہوئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈپٹی گورنر کابل کی گاڑی میں ڈیوائس نصب کی گئی تھی اور اس وجہ سے گاڑی تباہ ہو گئی۔ ۔ دوسری جانب افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

خیال رہے اس سے قبل منگل کے دن بھی کابل میں مسلح افراد نے ایک پولیس اہلکار کو قتل اور دو کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ اس واقعے کے حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کے لئے ایک مختص جگہ پر جمع تھے۔ 

واضح رہے کہ ستمبر میں بھی افغانستان کے جنوبی حصے میں طالبان نے پولیس کا نشانہ بنایا تھا، سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر رات گئے حملوں میں 28 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کے حوالے سے طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلح گروپ نے علاقے کی پولیس کی جانب سے جنگجووں کے سامنے سرینڈر نہ کرنے کی وجہ سے انہیں موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔ 

مزیدخبریں