لاہور: ادھر شہر قائد کراچی میں بھی سردی کا راج ہے۔ سمندری ہوائیں 8 کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار میں چل رہی ہیں۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہنزہ، استور، گوپس، قلات اور دیگر علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ مظفر آباد میں تین روز سے جاری بارش اور برفباری کے بعد سورج نے کرنیں بکھیر دی ہیں۔
آج خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ شمالی علاقوں اور بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ آج خیبر پختونخوا، آزاد کشمیراور گلگت کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ بدھ کے روز پنجاب کے بیستر علاقوں پر دھند چھائی رہے گی۔
آج مری میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ، گلگت اور دالبندین منفی چار، بگروٹ منفی پانچ، پارا چنار منفی پانچ، کالام منفی سات، کوئٹہ منفی نو اور قلات میں منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا۔