مجھے تو لگتا ہے ہمیں مہذب قوم بننے میں شاید سو سال لگیں گے‘ افتخار ٹھاکر

12:45 PM, 15 Dec, 2019

لاہور:نامور کامیڈین اداکارافتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ ہمیں مہذب قوم بننے میں شاید سو سال لگیں گے، بد قسمتی سے اس ملک میں تمام قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا او ر گزشتہ چند سالوں سے اسی وجہ سے گروہ جنم لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں جو بھی طاقتور طبقہ ہے وہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتا ہے اور بجائے اس کے حکومت کوئی اقدام کرے اسے دفاعی پوزیشن پر آنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے واقعہ سے دنیا میں ہمارا کیا تاثر گیا ہے ۔

اگر حکومتوں نے تنزلی کی جانب گامزن معاشرے کی اصلاح کے لئے فوری عملی اقدامات نہ کئے تو ہمارے پاس سوائے پچھتانے کے کچھ نہیں بچے گا۔

مزیدخبریں