ریکھا اور مادھوری ڈکشٹ کے ڈانس کی مداح ہوں ‘ مہک نور

12:28 PM, 15 Dec, 2019

لاہور:نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ریکھا اور مادھوری ڈکشٹ کے ڈانس کی مداح ہوں ،رقص باقاعدہ ایک آرٹ ہے اور میں کئی سالوں سے اس کی باریک بینوں کو سیکھ رہی ہوں۔

مہک نور نے کہا کہ پاکستان میں ریما اور نرگس رقص میں مہارت رکھتی ہیں اور میں ان کی بھی مداح ہوں لیکن انہیں وہ پذیرائی نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی ۔مہک نور نے کہا کہ رقص میں مہارت کےلئے باقاعدہ کسی استاد کی شاگردی ضروری ہے اور اس کے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ مجھے بھی رقص میں مقام ملے اور اس کے لئے میں مسلسل محنت کر رہی ہوں۔

مزیدخبریں