جمیکا کی حسینہ ٹونی این سنگھ نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر سجا لیا

11:45 AM, 15 Dec, 2019

لندن: جمیکا کی حسینہ ٹونی این سنگھ نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ لندن میں 111 ممالک کی حسیناؤں نے مقابلہ حسن میں حصہ لیا۔

مس یونیورس 2019 کے اعلان کے بعد ہفتہ کی رات کو مس ورلڈ 2019 کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ جمیکا کے ٹونی این سنگھ کو لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں مس ورلڈ 2019 کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور ان کے علاوہ فرانس کی اوپیلی مازینو اس مقابلہ میں پہلے نمبر پر رہی ہیں جبکہ ہندوستان کی سمن راؤ دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔ ہندوستان کی دوسری رنر اپ سمن راؤ کا تعلق راجستھان سے ہے اور وہ جون میں مس انڈیا 2019 کے اعزاز سے بھی سرفراز ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں