اقوام متحدہ نے عراق میں سیکڑوں ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

اقوام متحدہ نے عراق میں سیکڑوں ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

نیویارک: اقوام متحدہ نے عراق میں سیکڑوں ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا احتجاج کرنے والوں کے قتل میں مسلح جماعتیں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں پُرتشدد واقعات کا آغاز یکم اکتوبر کو دارالحکومت بغداد اور جنوبی صوبوں میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہونے کے بعد ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل کے مطابق مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 400 سے زیادہ ہو چکی ہے۔