دبئی:متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں چار سالہ بچہ واشنگ مشین میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، متحدہ عرب امارا ت کی ریاست عجمان میں چار سالہ بچہ واشنگ مشین میں ڈوب گیا، پولیس نے چار سالہ بچے کو اس کے انکل اور دادا کے ساتھ مل کر کپڑے دھونے والے کمرے سے برآمد کیا۔ تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بچے نے واشنگ مشین میں گھس کر فورا اس کا بٹن دبا دیا، واشنگ مشین بٹن دبنے پر خود کار طریقے سے گرم پانی سے بھر گئی اور گھومنا شروع کر دیا جس سے بچے کی موت واقع ہو گئی ہے۔
پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی، بچہ اس وقت ہسپتال کے آپریشن روم میں ہے، لڑکے کی ماں جب اس کو لینے دادا کے گھرگئی تو ڈھونڈنے پر بچہ مشین سے ملا پھر مشین کا دروازہ توڑ کر بچے کو نکالا گیا۔
پولیس افسرنے اس بات پر زور دیا کہ بچوں پر کڑی نظر رکھیں تا کہ مز ید ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔