تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل

11:53 PM, 15 Dec, 2018

لاہور:تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی کو سینے میں درد کے باعث کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ  خادم رضوی کو طبی معائنے کے لیے آج کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، خادم رضوی نے سینے میں درد محسوس کی تھی جس پر ان کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی عیسائی لڑکی آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ احتجاج کیا تھا جس کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے ایکشن لیتے ہوئے اہم گرفتاریاں عمل میں لائیں تھیں جس کے نتیجے میں تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کو بھی حراست لے لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں