اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے یاسر شاہ کو 200 تیز ترین وکٹیں لینے پر مبارک باد دی اور دورہ جنوبی افریقہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جب وزیراعظم نے نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے کی وجہ پوچھی تو حیران رہ گئے۔
اس کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری سے بھی سٹا ر کرکٹر کی ملاقات ہوئی اور انہوں نے بھی یاسر شاہ کو مبارکبار دی، انہوں نے طنزیہ انداز میں شیری رحمان کا ذکر بھی کیا اور کہا یاسر شاہ نے کبھی بھی پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا نام نہیں سنا تھا میری ٹوئٹ سے یاسر شاہ بھی شیری رحمان کو جان گئے ہیں جس پر شیری کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
Met One and only #YasirShah congratulated him on his World record and wished him all the best for upcoming South African tour Yasir actually never heard of a woman senator @sherryrehman so she owes me a big ThankYou,afterall my tweet introduced her to Cricket stars;) pic.twitter.com/io6DAC971T
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 15, 2018
یادرہے کہ ابو ظہبی میں یاسر شاہ نے 33 ٹیسٹ میچوں میں 200 وکٹیں حاصل کر کے 82 سال پرانا ریکارڈ تو ڑ دیا تھا، اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسڑیلین لیگ سپنر کلیری گریمٹ کے پاس تھا جنہوں نے 1936 میں جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں اپنے کیئرر کے 36 ویں ٹیسٹ میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔