چین میں زیر حراست سابق کینیڈین سفارتکار کو قونصلر تک رسائی کی اجازت مل گئی

04:47 PM, 15 Dec, 2018

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے کہا ہے کہ چین میں زیر حراست سابق کینیڈین سفارتکار مائیکل کوورگ کو قونصلر تک رسائی کی اجازت دیدی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ مائیکل کوورگ کے لئے جلد قونصلر مقرر کر دیاجائے گا۔

ہفتہ کو ایک پریس بریفنگ میں کینیڈین وزارت خارجہ نے کہا کہ چین میں متعین کینیڈین سفیر جان میکالم نے حکومت کینیڈا سے سابق سفارتکار کے لئے حکومت سے قونصلر کے لئے درخواست کی تھی جس کو منظور کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے گرفتار شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ انھوں نے ایسا کیا کیا جو چین کو منظور نہیں ہے۔

چین نے گرفتار کینیڈین شہریوں پر جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے تاہم کینیڈا کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری وینکوور میں چینی کمپنی ہواوی کی نائب سربراہ منگ وانزاﺅ کی گرفتاری کا ردعمل ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم نے اس صورتحال کو چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کا شاخسانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے منفی اثرات صرف کینیڈا ہی نہیں باقی دنیا بھی بھگت سکتی ہے۔واضع رہے کہ کینیڈین عدالت نے 7.5 ملین ڈالر کے عوض منگ کی ضمانت منظور کی ہے۔

مزیدخبریں