اسلام آباد: سام سانگ کمپنی نے دنیا کا پہلا فولڈ ہونے والا موبائل فون گلیسی fمتعارف کروا دیا ہے اور اس کی ریلیز اور قیمت بھی دنیا بھر کے موبائل لوررز کو بتا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سام سنگ کے گلیکسی ایف کی قیمت کم سے کم 1770امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے ۔ جو پاکستانی کرنسی میں تقریباََ2لاکھ 46ہزار سے زائد سے زائد بنتی ہے ۔
سام سنگ کمپنی کے عہدیدار کے مطابق اس کی ریلیز مارچ 2019میں ہوجائیگی ۔سام سنگ کمپنی اس فون کے ساتھ مارچ میں گلیکسی ایس ٹین بھی لانچ کریگی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے سال 2019کے دوران 120ممالک میں تقریباََ دس لاکھ گلیکسی سمارٹ فونز بیچنے کا ہدف مقرر کر دیاہے ۔تاہم ان سیٹوں کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوسکتاہے کمپنی اپنا ہدف حاصل نہ کر سکے ۔
یاد رہے کہ کمپنی نے گزشتہ ماہ سام سنگ ڈویلپرز کانفرنس میں گیلکسی ایف متعارف کروایا تھا تاہم اس موقع پر اس کی ریلیز کی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی تھی ۔
موبائل فون میں کیا کیا چیزیں ہوں گی جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں
ایک ٹویٹر صارف نے مستقبل کے موبائل فونز کے بارے میں اپنی ایک ٹویٹ میں ویڈیو شئیر کی۔
The next generation of fold-able #electronic devices >>> @genispire via @MikeQuindazzi >>> #Startups #Mobile #Tech #Smartphones #AR #IoT pic.twitter.com/upibf6ZAgC
— Mike Quindazzi ✨ (@MikeQuindazzi) November 23, 2018
(video credit ( Tech Insider