آسٹریلیا نے بھی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا

11:32 AM, 15 Dec, 2018

کینبرا: آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے تصدیق کر دی  ہے کہ ان کی حکومت مغربی یروشلم کو اسرائيل کا دارالحکومت تسلیم کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا سفارتخانہ اس وقت تک تل ابیب سے منتقل نہیں ہو گا جب تک کہ امن سمجھوتہ نہیں ہو جاتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا فلسطیینوں کی اپنی ریاست کی خواہش کو بھی تسلیم کرتا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ یروشلم کی حیثیت اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان سب سے زیادہ متنازع مسئلوں میں سے ایک ہے۔

گذشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی سطح پر اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے دہائیوں سے جاری امریکی پالیسی کو بدل کو یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا جبکہ رواں سال مئی میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل ہوا۔مسٹر موریسن نے آسٹریلیا کے سیاستدانوں اور اپنے اتحادیوں سے صلاح و مشورے کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں