ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل فور کے فائنل پر نگاہیں مرکوز کرلیں

10:36 AM, 15 Dec, 2018

لاہور : پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نےنا صرف میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا بلکہ اپنی  نگاہیں کراچی میں فائنل پر مرکوز کرلیں۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل انکے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے تاہم وہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی ڈیرن سمی  گاہے بگاہے اپنی ٹویٹس اور ویڈیوزسے پاکستانیوں کے دل جیتتے رہتے ہیں ۔ پاکستان اور پاکستانیوں سے ان کی محبت کسی سے ڈھکی اور چھپی ہوئی نہیں ہے ۔

گزشتہ روز انہوں نے پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کا ایک اور ثبوت دے دیا انہوں نے پی ایس ایل فور کے شیڈول کے اعلان کے بعد اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پاکستان اور پی ایس ایل کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر دیا ۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ " پی ایس ایل میرے فیورٹ ترین ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے ، میں ناصرف اس میں حصہ لینے کے لیے بے تاب بلکہ فائنل کھیلنے کے لیے بھی بے تاب ہوں "۔

مزیدخبریں