لاہور : پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نےنا صرف میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا بلکہ اپنی نگاہیں کراچی میں فائنل پر مرکوز کرلیں۔
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل انکے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے تاہم وہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی ڈیرن سمی گاہے بگاہے اپنی ٹویٹس اور ویڈیوزسے پاکستانیوں کے دل جیتتے رہتے ہیں ۔ پاکستان اور پاکستانیوں سے ان کی محبت کسی سے ڈھکی اور چھپی ہوئی نہیں ہے ۔
گزشتہ روز انہوں نے پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کا ایک اور ثبوت دے دیا انہوں نے پی ایس ایل فور کے شیڈول کے اعلان کے بعد اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پاکستان اور پی ایس ایل کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر دیا ۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ " پی ایس ایل میرے فیورٹ ترین ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے ، میں ناصرف اس میں حصہ لینے کے لیے بے تاب بلکہ فائنل کھیلنے کے لیے بھی بے تاب ہوں "۔
PSL is one of my favourite tournament and I not only looking forward to playing in it in a few weeks time but also look forward to once again playing in final
— Mishi (@Mishi827) December 14, 2018
Said #DarrenSammy #PSL4 #Cricket pic.twitter.com/2KtmO3lKIA
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز پی ایس ایل ( پاکستان سپرلیگ فور ) کے شیڈول کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق لاہور ، کراچی ، شارجہ اور دبئی میں میچز کروائے جائیں گے ۔
کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔
???? With two months to go, the PCB announces schedule of #HBLPSL 2019.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 14, 2018
???? https://t.co/PS35YH9vTZ
???? https://t.co/C9kNYWei6S#KhelDeewanoKa pic.twitter.com/tw984yIaAS