اصلی پستول کو کھلونا سمجھ کر کھیلنے والی 2 بہنیں گولی لگنے سے جاں بحق

09:57 AM, 15 Dec, 2018

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے شہر پلندری میں کھیل کھیل میں دو سگی بہنیں جان کی بازی ہار گئیں۔ بچے اصلی پستول کو کھلونا پستول سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولی چل گئی۔

پولیس کے مطابق پلندری کے علاقے نمب گوارہ میں 8 سال کا بچہ حماد اپنے پڑوس میں بچیوں کے ساتھ کھیلنے ان کے گھر آیا تھا جہاں صحن میں پستول رکھی ہوئی تھی۔

بچے کھلونا سمجھ کر پستول سے کھیلنے لگے کہ اس دوران گولی چل گئی جس کی زد میں آ کر 6 سالہ ایمن موقع پر دم توڑ گئی۔ایمن کی 4 سالہ بہن نور گولی لگنے سے زخمی ہوئی اور اسپتال کے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔

مزیدخبریں