بھارتی بیڈمنٹن سٹار سائنا نہوال اور پی کشیپ نے شادی کرلی

08:52 AM, 15 Dec, 2018

نئی دہلی:بھارت میں آج کل شادیوں کا سیزن ہے اور آئے دنوں کسی نہ کسی معروف شخصیت کی شادی ہورہی ہے ۔

معروف بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشیا امبانی کی مہنگی ترین شادی کے بعد بھارت کے دو مشہوربیڈمنٹن سٹار سائنا نہوال اور پی کشیپ نے انتہائی سادگی سے شادی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنا نہوال اورپی کشیپ نے انتہائی سادگی کے ساتھ حیدر آباد میں شادی کرلی ہے۔دونوں بھارتی سٹار کھلاڑیوں کی شادی کی انتہائی مختصر تقریب حیدر آباد میں منعقد ہوئی جہاں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

سائنا نہوال اور پی کشیپ نے شادی دھوم دھڑکے سے کانے کے بجائے سادگی سے کرکے حیران کردیا ہے۔سائنا نہوال نے شادی کے بعد اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری زندگی کا سب سے اچھا میچ ‘۔

خیال رہے کہ سائنا نہوال اور پی کشیپ 10 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ریلیشن میں تھے تاہم دونوں نے کبھی بھی اپنے تعلقات کے حوالے سے ’اقرار نہیں کیا تھا لیکن وہ یہ ضرور اعتراف کرتے تھے کہ ہم دونوں دوست اور پریکٹس پارٹنر ہیں۔

مزیدخبریں