کرائسٹ چرچ : سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لیستھ ملنگا کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ کل سے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلیں گے ۔دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔ سری لنکن ٹیم اس کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنلز اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی جس کی قیادت کی ذمہ داری لیستھ ملنگا پر ڈال دی گئی جبکہ وائس کپتان وکٹ کیپر بلے باز نروشن ڈیکویلا کو مقرر کر دیا گیا ۔
سری لنکن ٹیم نیوزی لیںڈ کیخلاف پہلا ون ڈے میچ ، 3 جنوری ، دوسرا میچ ، 5 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 8 جنوری کو کھیلے گی ۔واحد ٹی 20 میچ 11 جنوری کو کھیلا جائیگا ۔سری لنکن ٹیم کی قیادت لیستھ ملنگا کے سپرد کر دی گئی جن کی قیادت میں سری لنکا نے 2014 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ہونے والی ہوم سیریز میں سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت دنیش چندیمل جبکہ ٹی 20 کی قیادت تشاراپریرا نے کی تھی لیکن سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کیساتھ ہی کپتان بھی تبدیل کر دیے گئے ۔